Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے اور ٹیم پر فخر

Now Reading:

بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے اور ٹیم پر فخر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے بیٹے اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے والد اعظم صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے بابر اعظم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی، اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کچھ وقت ملنے پر کھانے سے فراغت پر بابر سے بات چیت ہوئی۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ میں نے بابر اور پوری ٹیم کو آگے کے لیےحوصلے اور اعتماد سے کھیلنے کی تاکید کی۔

کپتان کے والد نے لکھا کہ  میں نے بابر اعظم  سمیت پوری کرکٹ ٹیم کو شاباشی دی اور یقین دلایا کہ ہم فخر سے سر اُٹھا کر وطن واپس جارہے ہیں۔

آخر میں بابر اعظم کے والد نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دُعائیہ کلمات بھی لکھے۔

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے بنگلا دیش پہنچ گیا ہے، قومی اسکواڈ بنگلا دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔

Advertisement

پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر