Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وبا کے باعث مظلوم کشمیریوں کو دہرے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

کورونا وبا کے باعث مظلوم کشمیریوں کو دہرے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث مظلوم کشمیریوں کو دہرے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر جناب یوسف الدوبے نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی ہے، وزیر خارجہ نے او آئی سی کے نمائندہ ء خصوصی برائے جموں و کشمیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

  وزیر خارجہ نے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی کو بتایا کہ ہندوستان مقامی افراد کو بے دخل کر کے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے جاری غیر قانونی اقدامات، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا مقصد محض مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو بر قرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث مظلوم کشمیریوں کو دہرے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل، بلاجواز گرفتاریاں، خواتین کی عصمت دری، جبرو استبداد، روزانہ کا معمول بن چکا ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے باعث کشمیریوں کو نا قابلِ تلافی معاشی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے حالیہ دورہ ء نیو یارک کے دوران میں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں اور ہمارے خطے میں ہندوستان کے منفی کردار کی طرف خصوصی توجہ مبذول کروائی، 12 ستمبر 2021 کو حکومتِ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ڈوزیئر میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کی مکمل تفصیلات درج ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا منصفانہ حل، علاقائی امن اور استحکام کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدامات اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو ختم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے مقبوضہ جموں و کشمیر یوسف الدوبے، 7 سے 12 نومبر تک پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورہ پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر