Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیریں مزاری کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرامز کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Now Reading:

شیریں مزاری کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرامز کے حوالے سے جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے  وزارت انسانی حقوق میں 13 جاری پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرامز 22-2021 (پی ایس ڈی پی) کے حوالے سے آج جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے انفرادی طور پر وزیر برائے انسانی حقوق کو 22-2021 کی پہلی اور دوسری سہ ماہیوں کے دوران اپنے منصوبوں کی فزیکل اور مالیاتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس دورانیے میں تکمیل پائے جانے والے امور میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سینٹر کا کامیاب افتتاح اور ایک ٹرانس جینڈر افراد کی ڈائرکٹری کی تشکیل، جہاں اسلام آباد کے ایک سو (100) ٹرانس جینڈرز پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، قابل ذکر ہیں۔

 ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (HRIMS) کا قیام اور خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں علاقائی دفاتر کے ساتھ روابط ہیں، جو تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔

مزید برآں پائلٹ پراجیکٹ برائے شمولیتی تعلیم کے تحت 391 معذور بچوں کی رجسٹریشن، قومی خصوصی تعلیمی مرکز برائے بینائی سے محروم بچوں  کے تحت بصارت سے محروم 253 افراد کی تشخیص ، بصارت سے محروم 187 افراد کی  ای لرننگ کی تربیت اور پاکستان میں پہلی بار فونکس بریل، جدید ترین میگنیفائرز اور تھری ڈی پرنٹرز جیسی ٹیکنالوجی کے استعمال کو متعارف کرانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

 شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020 اور ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ 2018 پر پولیس حکام کے لیے چاروں صوبوں میں چھ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

معاشرے کے کمزور طبقات بشمول خواتین، بچوں، ٹرانسگینڈر افراد اور سینئر شہریوں کے حقوق کی آگاہی کے لیے متعدد اخبارات میں اشتہار دئیے گئے۔

اختتامی کلمات میں، محترمہ شیریں مزاری، وزیر برائے انسانی حقوق نے کئے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ،  جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل پر بھی زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر