
مظفرگڑھ: تھل جیپ ریلی کا آج تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، اس مرحلے میں اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے آج ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے مرحلے اسٹاک کیٹگری میں 60 ریسرز حصہ لیں گے، جس میں 8 خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جو بھی آج اسٹاک کیٹگری میں فاتح ہوگا وہ کل پری پیڈ کیٹگری کیلئے اہل ہوگا۔
گزشتہ روز تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا تھا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31 سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
چھٹی تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا اور ڈی پی او نے کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زین محمود دوسرے نمبر پر رہے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کی اسٹاک کیٹیگری میں یاسر احمد نے ایک منٹ 40 منٹ میں 3 کلومیٹر ٹریک کو طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ تھل کے صحراؤں میں چھٹی تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا ہےجس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے نامور ریسرز نے حصہ لیا ہے جبکہ خواتین ریسرز کی بھی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔
تھل کے صحراؤں میں جیپ ریسرز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہو رہے ہیں جبکہ یہ میلا چار روز تک سجا رہے گا جس کا اختتام ہار جیت کے ساتھ کل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News