Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو گرفتاری کا خوف

Now Reading:

مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو گرفتاری کا خوف
MPA Malik Shahzad Awan

شہری کے گھر میں داخل ہوکر تشدد کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس میں مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کو اشتہاری اور گرفتاری کا خوف ستانے لگا۔

ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے  ڈسٹرک جج ویسٹ کے روبرو عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی، جسے عدالت کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔

عدالت کی جناب سے ملک شہزاد اعوان کو ایک لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ ساتھ ہی ملزم کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملک شہزاد اعوان کو تفتیش میں تعاون کرنے ہدایت جاری کی۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ ملزم ملک شہزاد اعوان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے چکے ہیں۔

Advertisement

اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی ملک شہزاد اعوان کے  وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان کے مطابق ملزم ملک شہزاد سمیت تین ملزمان شہری ملک اسلم کے گھر مسلح داخل ہوئے اور ان کے بیٹے سجاد کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر ہاتھ  مفلوج کردیا۔

 چالان کے متن کے مطابق ملزمان نے خواتین سے بدتمیزی کی اور مدعی مقدمہ کو زدوکوب کوب کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

وکیل مدعی صفی الدین اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے کو بی کلاس کردیا تھا، سیشن عدالت میں  بی کلاس رپورٹ کو چیلنج کیا، جس کے بعد سیشن عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرکے تفتیش دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل مدعی کا کہا ہے کہ مقدمہ میں اب تک 3 تفتیشی افسران تبدیل ہو چکے ہیں، عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری اور پراگریس رپورٹ بھی کر رکھی ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر مفرور ملزمان میں عمران شاہ اور قیصر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر