پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار نوید رضا نےعلیزے شاہ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
اداکار نوید رضا نے بتایا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے یاسر نواز کے بعد اداکار ہمایوں سعید سے بھی بدتمیزی کی۔
حال ہی میں نوید رضا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران علیزے شاہ کے بارے میں گفتگو کی۔
نوید رضا نے بتایا کہ ہر جونیئر اداکار کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر کوئی بڑا اور نامور اداکار آپ کے ساتھ کام کررہا ہے تو یہ آپ کی خوش قسمتی ہے۔
اداکار نے اپنی ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے میں یاسر نواز، علیزے شاہ اور میں نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول آگے پیچھے ہوگیا تھا۔
تاہم سنئیر اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ تھوڑا تعاون کریں تاکہ پراجیکٹ مکمل کیا جاسکے۔
نوید رضا نے بتایا کہ اس حوالے سے ہمایوں سعید نے ڈرامے کے تمام اداکاروں کو فون کرکے شوٹنگ کی تاریخ بتائی تھیں اور ایسا ہی اُنہوں نے علیزے شاہ کے ساتھ بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ ہمایوں سعید نے دیگر اداکاروں سمیت علیزے شاہ سے فون پر درخواست کی کہ شوٹنگ کے لیے تعاون کریں جس پر اُنہوں نے ہمایوں سعید سے بدتمیزی کی‘
اُنہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید نے علیزے کے رویے پر کہا کہ تمہارے اس رویے کی وجہ سے کون تمہیں کام دے گا جس پر علیزے شاہ نے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ مجھے کام دیں گے۔
یاد رہے کہ رواں سال ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا تھا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔
یاسر نواز نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
