Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوڈان میں خون ریزی سے بچنے کیلیے معاہدہ کیا، عبداللہ حمدوک  

Now Reading:

سوڈان میں خون ریزی سے بچنے کیلیے معاہدہ کیا، عبداللہ حمدوک  
سوڈان

سوڈان

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کا کہنا ہے کہ ملک میں خون ریزی سے بچنے کے لیے فوج سے معاہدہ کیا۔

عرب میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا کہ ملک میں خون ریزی سے بچنے اور حالیہ کشیدگی کا حل نکالنے کے لیے فوج کے ساتھ سیاسی معاہدہ کیا۔

سوڈان کے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت 2 ہفتوں کے اندر تشکیل دی جائے گی اور میں پوری کوشش کروں گا کہ جلد سے جلد انتخابات کی راہ ہموار ہو کیوں کہ ہمارے پاس بات چیت کا کوئی متبادل راستہ نہیں۔

عبداللہ حمدوک کا کہنا تھا کہ انتخابات سے سوڈان میں جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کا راستہ کھل جائے گا اور ملک میں آزادی وتبدیلی کی قوتیں بدستور مؤثررہیں گی جب کہ میں اپنی مقبولیت کے بارے میں نہیں سوچتا بلکہ سوڈانی عوام کے مفاد میں فیصلے کرتا ہوں۔

دوسری جانب سوڈان کی جمہوریت نواز تحریک حکومت اور فوج کے دوران ہونے والے معاہدے سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے عبداللہ حمدوک پر الزام لگایا گیا کہ وہ ملک میں فوجی حکمرانی کے تسلسل کے لیے کام کررہے ہیں۔

Advertisement

دو روز قبل افریقی ملک سوڈان میں فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان 14 نکاتی معاہدے کے بعد فوجی بغاوت میں برطرف کیے گئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے دوبارہ حکومت سنبھال لی تھی۔

واضح رہے سوڈان میں اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوج اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان معاہدے کے لیے اقوام متحدہ اور  امریکا سمیت چند اور ممالک نے اہم کردار ادا کیا جب کہ حکومت کی بحالی کے بعد فوجی بغاوت کے دوران حراست میں لیے گئے اہم سیاسی رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا
مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر