
گزشتہ روز بھارت نے جہاں نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی وہیں اس میچ میں بھارتی بولر محمد سراج اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق 2018 کے بعد محمد سراج نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔
اس دوران بھارتی بولر جہاں نیوزی لینڈ کی اننگ کے آخری اوور میں رچن روندرا کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے وہیں اس دوران سراج آخری اوور کی پہلی گیند پر اپنی ہی بال لگنے کے سبب انگلی زخمی کربیٹھے۔
Advertisement— Maqbool (@im_maqbool) November 18, 2021
بعد ازاں محمد سراج اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی جس میں روہت کو مزاحیہ انداز میں سراج کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر بولر نے مسکرا کر رد عمل دیا۔
Why did Rohit hit Siraj🤣🤣🙄#INDvNZ #RohitSharma pic.twitter.com/EjqnUXts3v
— Bhanu (@its_mebhanu) November 17, 2021
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین میں تجسس ہے کہ روہت شرما نے کس بات پر سراج کو سرپر ہاتھ مارا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News