Advertisement
Advertisement
Advertisement

یووراج سنگھ کا بین الاقوامی کرکٹ میں پھر سے قدم رکھنے کا ارادہ

Now Reading:

یووراج سنگھ کا بین الاقوامی کرکٹ میں پھر سے قدم رکھنے کا ارادہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یووراج سنگھ نے ریٹائرمنٹ کے کئی سال گزرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یووراج سنگھ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

بھارتی کرکٹر نے اپنے تصدیق  شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اُن کی جارحانہ بیٹنگ کی مختلف کلپس سے بنائی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یووراج سنگھ نے کہا کہ ’خدا آپ کی تقدیر کا فیصلہ کرتا ہے، عوام کی فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں ایک بار پھر سے سال 2022 میں فروری میں میدان میں واپس آؤں گا۔

یووراج سنگھ نے کہا کہ گراؤنڈ میں واپس آنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہے۔

بھارتی کرکٹر نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور سپورٹ کا بہت شکریہ کیونکہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019ء میں یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

یووراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، ان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

2007 کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں انہوں نے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے تھے جبکہ انہوں نے 2011ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے بعد یووراج سنگھ کینسر میں مبتلا ہوئے جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا، تاہم صحت یاب ہوکر دوبارہ بھارتی ٹیم میں شامل ہوئے، تاہم ان کی فارم برقرار نہ رہ سکی اور ٹیم میں ان اور آؤٹ ہوتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر