Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنی گالہ، بنی مافیا بن چکا ہے، سراج الحق

Now Reading:

بنی گالہ، بنی مافیا بن چکا ہے، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بنی گالہ، بنی مافیا بن چکا ہے۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران مغرب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جھونک دیا گیا۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم نے راتوں رات پھر عوام پر پٹرول بم گرایا اور دو وقت کی روٹی سے محروم عوام کو بجلی کے جھٹکے دیے جا رہے ہیں۔پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ظالمانہ قدم ہے، آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط کو قومی اسمبلی میں لایا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت صبح، دوپہر شام مہنگائی کا اعلان کر رہی ہے، وزیر اعظم کا ریلیف پیکیج پہلے دن ہی تکلیف پیکیج ثابت ہوا۔

Advertisement

انہوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملک کا ستیاناس کیا جبکہ پی ٹی آئی نے سوا ستیاناس کردیا، چاند پر جانے کی دعویدار حکومت نے ملک کو پستی کی طرف دھکیل دیا۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور اس کی ٹیم ناکام اور نالائق ہے ، بنی گالہ بھی اب  بنی مافیا بن چکا ہے۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے جبکہ ملک اسلامی نظام کے ذریعے ہی فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حکومتی اقدامات کے خلاف 28 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کرے گی، جماعت اسلامی کے نوجوان ملکی خوشحالی کے لیئے ہمارا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر