
ویراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ بابر اعظم کی دسترس میں آگیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 2500رنز مکمل کرنے کیلئے 7اننگز میں صرف 98بنانے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کا ستارہ مسلسل عروج کی جانب گامزن ہے، عالمی ریکارڈز ایک ایک کرکے ان کی جھولی میں گرتے چلے جا رہے ہیں۔
60ٹی ٹوئنٹی اننگز میں پاکستانی اسٹار نے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔
انھوں نے ابھی تک 60 اننگز میں 2402 رنز جوڑے، بھارتی کپتان نے اتنی ہی اننگز کھیل کر 2167 رنز بنائے تھے، دیگر کامیاب بیٹسمینوں میں ایرون فنچ 1934، محمد شہزاد 1816، برینڈن میک کولم 1814، مارٹن گپٹل 1810 اور کین ولیمسن 1723 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں تیز ترین 2500رنز مکمل کرنے کیلیے انھیں 7اننگز میں صرف 98بنانے کی ضرورت ہے۔
بھارتی کپتان نے یہ سنگ میل 68اننگز میں عبور کیا تھا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12ٹیموں سے میچز کھیلتے ہوئے ان میں سے 11 کے خلاف کم از کم ایک ففٹی ضرور بنائی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ابھی تک صرف سری لنکا کے خلاف 50 کی اننگز نہیں کھیل پائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News