
قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے چاہتی ہے کہ یہ حکومت گھر جائے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ نے پشاور میں خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ حکومت نہیں جائے گی عوام کی مصیبتیں کم نہیں ہوگی۔
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے چاہتی ہے کہ یہ حکومت گھر جائے، عدم اعتماد کے مخالفین تیار ہوجائے تو حکومت اسی دن گھر جاسکتی ہے۔
اس موقع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوم تاسیسں کے حوالے سے پشاور آئے ہیں اور اس بار پشاور میں بھرپور پاور شو منعقد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے سنیئر سیاسی جماعت ہے، ہم نے جو بھی کمٹمنٹ کی اس کو پورا کیا۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں وقت کے ساتھ فیصلے کرتی ہے۔مہنگائی بہت بڑا مسلہ ہے لیکن بدترین جمہوریت بھی امریت سے بہتر ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم آئینی طریقے سے تبدیلی چاہتے ہیں ،اس حکومت نے پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دی۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 30 نومبر کو یوم تاسیس پشاور میں منائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News