Advertisement
Advertisement
Advertisement

اصلاحات سے عام شہری کو آسانی میسر آسکے گی، ناصر شاہ

Now Reading:

اصلاحات سے عام شہری کو آسانی میسر آسکے گی، ناصر شاہ
ناصر حسین شاہ

موبائل یونٹ سے عوام کو دانتوں کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ناصر حسین

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اصلاحات سے عام شہری کو سہولت اور آسانی میسر آسکے گی۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ کی قائم کردہ بلدیاتی قوانین و اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت اصلاحات کمیٹی کے سربراہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں سندھ کی لوکل کونسلز کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔

 سیکریٹری بلدیات ملک کے دیگر صوبوں میں موجود بلدیاتی نظام اور بلدیاتی قوانین سے متعلق اجلاس کو  تفصیلی  بریفنگ دی گئی۔

ناصر حسین شاہ  نے کہا کہ بلدیاتی نظام اور بلدیاتی قوانین میں اصلاحات کے لئے ایک اچھا اور متوازن ایکٹ نہایت ضروری ہے، اس سے صوبے کے تمام شہروں اور علاقوں میں بلدیاتی امور کو منظم طریقے سے سر انجام دینا ممکن ہوگا۔

Advertisement

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ  نے مزید کہا کہ اصلاحات سے عام شہری کو سہولت اور آسانی میسر آسکے گی، پارٹی قیادت اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہیں کہ صوبے میں رہنے والوں کو بلدیاتی نظام کے حوالے سے بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔

   اجلاس میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی،  مشیر قانون و ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، بیرسٹر ارسلان شیخ، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ، ڈی جی ایس بی سی اے، ایم ڈی سولڈ ویسٹ سمیت بلدیاتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر