Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ شلپا شیٹی کا اپنی اور شوہر کیخلاف ایف آئی آر پر ردّعمل

Now Reading:

اداکارہ شلپا شیٹی کا اپنی اور شوہر کیخلاف ایف آئی آر پر ردّعمل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کا اپنی اور شوہر کیخلاف  ایف آئی آر پر ردّعمل دے دیا۔

 اداکارہ شلپا شیٹی نے  دھوکا دہی کے معاملے ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ میری ساکھ خراب کی جارہی ہے۔

شلپا شیٹی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ صبح اُٹھی تو راج اور میرے نام پر درج ایف آئی آر کے بارے میں معلوم ہوا، اس خبر نے بہت حیران کیا۔

اس حوالے سے اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا کہ کاشف خان کی جانب سے چلائے جانے والے فٹنس سینٹر کے لیے اُنہوں نے مختلف برانڈز سے اپنے تمام سودے بازی خود کی، کاشف خان خود بینکنگ اور روزمرہ کے معاملات میں دستخط کرنے والا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمیں کاشف خان کے کسی بھی لین دین کے بارے میں علم نہیں ہے کہ اس کے عوض ہم نے اس سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا۔

Advertisement

شلپا شیٹی نے بتایا کہ تمام فرنچائز کاشف کے ساتھ براہ راست ڈیل کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی 2014 میں بند ہوگئی تھی اور مکمل طور پر کاشف خان کے ذریعے ہینڈل کیا گیا تھا۔

شلپا شیٹی نے مزید کہا کہ میں نے پچھلے 28 سالوں میں بہت محنت کی ہے اور یہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ میرے نام اور ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

تاہم اداکارہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں قانون کی پاسداری کرنے والے قابلِ فخر شہری کے طور پر میرے حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممبئی پولیس اسٹیشن میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کے شوہر راج کندرا اور دوسرے چند افراد کے خلاف 1.51 کروڑ بھارتی روپے کی دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر