Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر لیا، محمود خان

Now Reading:

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر لیا، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر لیا۔

پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل کی منظوری پر محمود خان نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات کے ترمیمی  بل منظور ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محمود خان نے کہا کہ  انتخابی اصلاحات کے بل کی منظوری ملک میں حقیقی جمہوریت کے علمبرداروں کی فتح ہے، انتخابی اصلاحات کے بل کی منظوری سے موجودہ حکومت اور پی ٹی آئی ایک بار پھر سرخرو ہوئے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مبارک ہو، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر لیا۔

محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بل کی منظوری وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں اور قیادت پر پارلیمنٹ کی اکثریت کے اعتماد کا مظہر ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتخابی اصلاحات ملک میں حقیقی تبدیلی کی طرف ایک اور اہم پیشرفت ہیں،  انتخابی اصلاحات کے بل کی منظوری ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل  پارلیمنٹ میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، بل کی تحریک وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے پیش کی تھی۔

آج دوپہر ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہونے والے مشترکہ اجلاس میں حزبِ اختلاف کی جانب سے شدید مخالفت، تنقید اور احتجاج کے باوجود حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا انتخابی ترمیمی بل 2021 سادہ اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق ترمیمی بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل بھی ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کیس سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں نظرثانی کا بل 2021 بھی کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر