سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی ہے۔
اضافہ کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا اس درخواست پر سماعت 30 نومبر کو کرے گا۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں کُل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور 10ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔
خیال رہے کہ یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔
جبکہ دوسری جانب کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News