Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوران شوٹنگ خاتون کی ہلاکت معروف اداکار مشکل میں پھنس گئے

Now Reading:

دوران شوٹنگ خاتون کی ہلاکت معروف اداکار مشکل میں پھنس گئے

فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر مشہور ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس گئے۔

عملے کے ایک رکن نے ایلک بالڈون اور فلم رسٹ کے پروڈیوسرز کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے کا مقدمہ دائر کردیا۔

 21 اکتوبر کو ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران حادثاتی طور پر ان سے فلموں میں استعمال ہونے والی گن سے گولی چل گئی۔

اس موقع پر موجود خاتون سنیماٹو گرافر 42 سالہ ہیلینا ہِچنس ہلاک اور ہدایت کار جول سوزا زخمی ہوگئے۔

فلم کے چیف الیکٹریشن سارجیو سیوتنو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو کسی صورت سیٹ پر اصل گولیاں استعمال نہیں کرنی چاہئیے تھی۔

Advertisement

سارجیو سیوتنو نے امریکی شہر لاس اینجلس میں دائر کردہ مقدمے میں پروڈیوسرز اور دیگر ملزمان پر حفاظتی اقدامات کے نفاذ میں ناکام رہنے اور گولیوں سے بھرے ریوالور کا رخ زندہ انسانوں کی طرف کرنے کی اجازت دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

چیف الیکٹریشن نے کہا کہ وہ منظر ساری زندگی انہیں پریشان کرتا رہے گا، مقدمے میں اداکار اور پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ اسلحے کی انچارج حنا گوتریز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیو ہالز کو بھی نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ریہرسل کے دوران اداکار الیک بالڈون کو پستول پکڑائی تھی۔

وہ اس واقعے کے عینی شاہد ہیں اور سینے پر گولی لگنے کے بعد انہوں نے ہیلینا ہِچنس کو اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں پیش آنے والے اس واقعے میں پولیس تاحال معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور کسی کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر نہیں کیا گیا۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر