Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ڈیجیٹل معیشت کے لئے ڈی سی او کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان ڈیجیٹل معیشت کے لئے ڈی سی او کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے، وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت، تجارت اور ڈیجیٹل صنعتوں کی جامع تبدیلی اور ترقی کے لیے ڈی سی او کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او) کی سیکرٹری جنرل دیمے ال یحییٰ نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تناظر میں ایک بانی رکن کے طور پر ڈی سی او کو ایک اہم پلیٹ فارم سمجھتا اور سعودی عرب کی طرف سے تجویز کردہ، ڈی سی او کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے آئی سی ٹی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کے فروغ کا متمنی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ڈی سی او کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، سائنس،صحت، تعلیمی، تجارتی ، سماجی زرعی، سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے شعبوں میں عالمی ڈیجیٹل ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے یہ ایک قابل عمل پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت، تجارت اور ڈیجیٹل صنعتوں کی جامع تبدیلی اور ترقی کے لیے ڈی سی او کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کے پیش نظر، ڈی سی او کی رکنیت ہمارے ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک بین الاقوامی تنظیم کے طور پر، ڈی سی او کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو سراہتا ہے اور اس میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کرنے والے نئے رکن ممالک کے داخلے کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر