Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئیڈن تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد مستعفیٰ

Now Reading:

سوئیڈن تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد مستعفیٰ

سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے اپنی تعیناتی کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔

میگڈالینا اینڈرسن نے بدھ کے روز وزارتِ عظمیٰ سنبھالی تھی لیکن ایک روز بعد ہی ان کے اتحادیوں کے حکومت چھوڑنے اور ان کی حکومت کا بجٹ پاس نہ ہونے کے بعد انھوں نے استعفیٰ دے دیا۔

اس کے بعد پارلیمنٹ نے اپوزیشن کا تیار کردہ بجٹ منظور کیا، سوئیڈن کی جزبِ مخالف میں تارکین وطن مخالف، انتہائی دائیں بازو کی جماعت بھی شامل ہے۔

میگڈالینا اینڈرسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘میں نے اسپیکر سے کہا ہے کہ میں استعفیٰ دینا چاہتی ہوں‘ میگڈالینا اینڈرسن نے کہا کہ وہ ایک پارٹی حکومتی رہنما کے طور پر دوبارہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کریں گی۔

ان کے اتحادی پارٹنر گرینز پارٹی نے کہا کہ وہ ‘دائیں بازو کے ساتھ پہلی بار تیار کردہ‘ بجٹ کو قبول نہیں کر سکتی۔

Advertisement

میگڈالینا اینڈرسن یونیورسٹی سٹی اپسالا سے فارغ التحصیل ہیں اور ایک جونیئر سوئمنگ چیمپئن رہ چکی ہیں، انھوں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1996 میں اس وقت کے وزیر اعظم گوران پرسن کی سیاسی مشیر کے طور پر کیا، وہ گذشتہ سات سال وزیر خزانہ کے طور پر گزار چکی ہیں۔

میگڈالینا اینڈرسن کے انتخاب سے پہلے سوئیڈن واحد نارڈک ریاست تھی جہاں کبھی بھی کوئی خاتون وزیر اعظم نہیں آئی تھیں۔

سوئیڈن کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعظم بننا میگڈالینا اینڈرسن کے لیے جشن کا سبب ہونا چاہیے تھا، مگر ابھی سورج بمشکل غروب ہوا تھا کہ انھوں نے استعفیٰ دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر