
نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی سے انٹرپرینیورز آرگنائزیشن (ای او ) کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے وفد کو شکایات متعلقہ حلقوں تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری خصوصی افراد ، خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے ملازمتیں دیں ، کاروباری صلاحیتیں بڑھائیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت تاجر برادری برابر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت کی معاشی حکمت عملی کا بنیادی محور ملک کی برآمدات بڑھانا، تجارتی خسارہ کم کرنا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد کرنا ہے۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ خصوصی افراد کو عمارتوں اور کام کی جگہوں تک آسان رسائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ کاروباری شعبے کو عالمی سوچ اپنانے ، منڈیوں میں بدلتے ہوئے رجحانات سے باخبر رہنے کی بھی ضرورت ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی۔
ملاقات کے میں ای او کے وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار ، کاروبار اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سراہا۔
انٹرپرینیورز آرگنائزیشن کے وفد کا کہنا تھا کہ ای او ملک کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News