Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاجر کن افراد کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے؟جانئیے

Now Reading:

گاجر کن افراد کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے؟جانئیے

سردیوں میں گاجر کا استعمال صحت کے لئے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے لیکن کچھ افراد کے لئے اس کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

غذائی ماہرین نے گاجر میں بے شمار وٹامنز، منرلز، غذائی فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں پائے جانے کے سبب اس کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

 دوسری جانب ماہرین کے مطابق ہی گاجر کا استعمال ہر انسانی جسم میں ایک جیسے فوائد نہیں دیتی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسمی سبزی کا استعمال بچوں، بوڑھوں اور جوانوں سمیت سب ہی کر سکتے ہیں مگر ایسے افراد جنہیں شوگر یا پھر موٹاپے کی شکایت ہو ایسے افراد کے لئے گاجر سختی سے منع ہے۔

اس کے علاوہ گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں جہاں انسانی جسم میں متاثر خلیوں کی مرمت کا کام کرتی ہیں وہیں یہ شوگر اور موٹاپے کے شکار افراد کے لئے صحت سے متعلق صورتحال میں بگاڑ کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں موجود وٹامن بی، اے اور ای سمیت کئی قدرتی اور مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں مگر اس میں قدرتی شکر اور کیلوریز کی مقدار شوگر اور موٹاپے کے شکار افراد کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جنہیں اضافی وزن، شوگر، کمزور معدے اور آنتوں کی شکایت ہو ایسے افراد کو ناصرف گاجر کھانے سے پرہیز کرنا چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر