Advertisement
Advertisement
Advertisement

چئیرمین نیب کا پیشی سے انکار، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برہم

Now Reading:

چئیرمین نیب کا پیشی سے انکار، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برہم
چیرمین نیب

چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کے مسلسل پارلیمانی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پیش ہونے سے انکار پر پی اے سی اراکین برہم ہوگئے۔

اراکینِ پی اے اسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب پارلیمنٹ آنے سے مت ڈریں۔ ان کے آنے پر پھولوں کے ہار پہنائیں گے ان سے نیب آڈٹ اعتراضات پر بات ہوگی۔

ایک ہفتے میں چیئرمین نیب کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو پھر اپنے اختیارات استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی احتساب بیورو کی آڈٹ کا رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین نیب اور پرنسپل اکاﺅنٹ آفیسر کے نہ آنے پر کنوینر کمیٹی نورعالم خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

نورعالم خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا تھا ذاتی حملے نہیں کریں گے۔ میں خود نیب آفس گیا اور چائے بھی پی تھی۔

انھوں نے کہا کہ نیب والے اگر آئین کو نہیں مانتے تو ہم کیا کریں۔ چیئرمین نیب نہ بھی آئیں پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر کو آنا پڑے گا۔

انھوں نے مذید کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا۔ میری زمینیں زیادہ نہیں، کم ہوئی ہیں۔ مجھے لکھ کے دیں کہ پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر نے کب آنا ہے۔

نور عالم کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب لکھ کے نہیں دینگے تو اپنے اختیارات کا استعمال کروں گا۔

اس موقع پراجلاس میں موجود نیب حکام نے کہا کہ ہمیں تھوڑا سا وقت دے دیں تاکہ تیاری کیساتھ آئیں۔

کمیٹی رکن نوید قمر نے کہا کہ مسئلہ وقت کا نہیں نیب والے چاہتے ہیں چیئرمین نیب نہ آئیں۔ چیئرمین نیب کے آنے سے ان کا وقار بڑھےگا۔

Advertisement

نور عالم خان نے کہا کہ چیئرمین نیب آئیں تو میں خود ان کا استقبال کروں گا۔ گل پاشی بھی کروں گا۔

کنوینرنورعالم خان نے خواجہ آصف اور نوید قمر کے کہنے پرحکام کو نیب پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر کو ایک ہفتہ کا وقت دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر