Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا شیڈول جاری کر دیا گیا

Now Reading:

ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ابو ظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کاتیز ترین فارمیٹ 19نومبر سے 4دسمبر تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں کل 35 میچز 15 دن کھیلیں جائیں گے۔

ابوظہبی ٹی ٹین کا ابتدائی میچ دفاعی چیمپیئن ناردن واریئرز اورگزشتہ رنر اپ دہلی بلز کے درمیان شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی کھیلا جائے گا۔

 19 نومبر سے 4 دسمبر تک میچز  کا شیڈول کچھ اس طرح ہے ،پہلے روز ناردن وارئیرز بمقابلہ دہلی بلز ، اور ٹیم ابوظبی بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان میچ ہوگا، دوسرے روزدکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ دی چنائی بریوز،ناردن وارئیرز بمقابلہ ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان ہوگا۔

ٹی ٹین لیگ کے تیسرے روزٹیم ابوظبی بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹر،دہلی بلز بمقابلہ دی چنائی بریوز اور بنگلہ ٹائیگرز بمقابلہ ناردن واریئرز کے درمیان ہوگا، چوتھے روزدکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ دہلی بلز ، دی چنائی بریوز بمقابلہ ٹیم ابوظبی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

Advertisement

 پانچویں روز ناردن واریئرز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز اور بنگلہ ٹائیگرز بمقابلہ دی چنائی بریوز میچ کھیلا جائے گا ،چھٹے روز دہلی بلز بمقابلہ ٹیم ابوظبی اور دی چنائی بریوز بمقابلہ ناردن واریئرز میچ کھیلا جائے گا ۔

ساتویں روز بنگلہ ٹائیگرز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز اور دہلی بلز بمقابلہ ناردن واریئرز ہوگا، آٹھویں روز بنگلہ ٹائیگرز کا مقابلہ ٹیم ابوظبی اور دی چنائی بریوز کامقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز سے ہوگا ۔

ٹورنامنٹ کے نویں روز ٹیم ابوظبی بمقابلہ ناردن واریئرز ، دی چنائی بریوز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز اور دہلی بلز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز  ہوگا،دسویں روز ٹیم ابوظبی کا مقابلہ دی چنائی بریوز ، دکن گلیڈی ایٹرزکا ناردن واریئرز اور بنگلہ ٹائیگرز کا مقابلہ دہلی بلز سے ہوگا ۔

گیارویں روز دکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ٹیم ابوظبی ، ناردن واریئرز بمقابلہ دی چنائی بریوز، بارویں روز دکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز اور دی چنائی بریوز بمقابلہ دہلی بلز  ہوگا۔

تیرویں روز ناردن واریئرز کا مقابلہ بنگلہ ٹائیگرز اور ٹیم ابوظبی اپنا میچ دہلی بلز کے ساتھ کھیلے گی۔

 چودہویں روز کوالیفائر نمبر ایک کے لئے پہلے اور دوسرے نمبر کی ٹیموں کے درمیان میچ ہو گا اور ایلیمینیٹر کے لئے تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے کوالیفائر کے لئے ایلیمینٹر ونر اور کوالیفائر رنر اپ کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔

Advertisement

 جس کے بعد پندرویں روز تیسری پوزیشن کے لئے کوالیفائر رنر اپ اور ایلیمنیٹر رنر اپ کے درمیان مقابلے کے بعد پہلے اور دوسرے کوالیفائر کے درمیان گرینڈ فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

 ابوظبی ٹی ٹین میں تیز ترین میچز میں شائقین کرکٹ شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے جن میں 15 دن میں35 میچز شیڈیول کئے گئے ہیں۔

چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ شجیع الملک نے اس حوالے سے کہا کہ ابو ظہبی ٹی ٹین ایک تیز ترین کرکٹ فارمیٹ اور کرکٹ کا مستقبل ہے، ہمارے لئے یہ انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہم ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا شیڈول جاری کر رہے ہیں اور دنیائے کرکٹ کا یہ فارمیٹ تیز ی سے مقبول ہو رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابوظبی ٹی ٹین کے اس سیزن میں چھ ٹیمیں ہیں رابن راؤنڈ فارمیٹ کے تحت ابوظبی ٹی ٹین کے پہلے 30میچز کے بعد تین دسمبر کو پہلی چار ٹیمیں پلے آف میں مد مقابل ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ  کوالیفائر زمیں پہلی دو کامیاب ٹیمیں فائنل میں جائیں گی جبکہ تیسری پوزیشن اور گرینڈ فائنل چار دسمبر کوکھیلا جائے گا۔

 چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ٹی ٹین دنیا کا واحد10 اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے،  یہ بین الاقوامی سطح پر پہلی بار منظور شدہ 10اوور فارمیٹ ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی ٹی ٹین متحدہ عرب امارات سے شروع ہونے والا کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ہے جو عالمی سطح پر قبول شدہ کرکٹ فارمیٹ میں شامل ہے۔

شجیع الملک  کا کہنا تھا کہ تمام میچز 10 ، 10اوورز پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس کا دورانیہ 45 منٹ جبکہ مجموعی طور پر 90 منٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔

چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ شجیع الملک کا مزید کہنا تھا کہ  ابوظہبی ٹی ٹین ٹورنامنٹ ایک مختصر لیکن تیز ترین کرکٹ فارمیٹ ہے جو عالمی شائقین اور بین الاقوامی کرکٹ کے ستاروں کو پسند ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر