Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Now Reading:

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہورایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی ، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کوغلط گائیڈ کرتے ہوئے طیارہ8ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا دیا اور طیارہ جیسے ہی 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا تو  گراونڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہوگئی۔

کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لیا، جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی جبکہ کنٹرولر نے اس کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا ، کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے، کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا تھا۔

واضح رہے کہ ڈی جی سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر