پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جس طرح ہم رسپانڈ کر رہے ہیں اس ٹیم کا حصہ ہو کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں تھے وہیں سے ہم نے اپنا ذہن تیار کیاتھا،بہت زیادہ میچ کھیل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہم میں بہت زیادہ اعتماد پیدا ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان جس طرح سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اسی پرفارمنس کو انہوں نے جاری رکھا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان میچ کے نتائج بعد میں ظاہر ہوتے ہیں، انڈیا سے جیت کے بعد جو مورال تھا اسی کو لے کر ہم نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے۔
محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے میچ میں بھی بہت زیادہ جذبہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News