مصر میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر نے فیس بک پر دوستی کے بعد خاتون سے شادی کی تھی۔
شادی کے بعد بیوی کو ایک ماہ تک بغیر میک اپ کے دیکھ کر اس نے اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصری شخص نے بتایا کہ میں شادی کے بعد حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔
اس نے کہا کہ مجھےمیری بیوی نے دھوکا دیا ہے کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ بغیر میک اپ کے دیکھا تو وہ الگ نظر آتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصری شہری نے اہلیہ کو طلاق دینے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔
مصری شخص نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو برداشت کرنے کی کوشش بھی کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق کے لئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ سن 2016 میں پیش آیا تھا جب ایک شخص نے شادی کے چند دنوں بعد ہی اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اہلیہ نے کاسمیٹکس اور جعلی پلکیں پہن کر اسے دھوکا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News