
بھونیشور: جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی ہے۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستان ٹیم کا پہلا مقابلہ آج پاکستانی وقت کے مطابق 11:30 بجے شروع ہوا جس میں جرمنی نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی ہے۔
جرمنی کی جانب سے اسٹروتھ آف، سیج برگ، شوارزہاٹ نے ایک اور شوارزہاٹ نے دو گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالحنان اور حماد انجم نے گول ایک ایک گول سکور کئے۔
پاکستان کی جانب سے دونوں فیلڈ گول اسکور کیے گئے جبکہ جرمنی نے چار فیلڈ گول اور ایک پینلٹی کارنر پر گول اسکور کیا ہے۔
واضح رہے کہ جونئر ہاکی ورلڈ کپ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سمیت 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو پول ڈی میں رکھا گیا ہے جس میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 27 نومبر کو مصر کے خلاف کھیلے گا۔
جونئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری پول میچ 28 نومبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News