کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، نثار کھوڑو
نثار کھوڑو نےکہا ہے کہ موجودہ حکومت غریبوں کا معاشی قتل کر رہی ہے ۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے یوم تاسیس پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو تقسیم کر رکھاہے، امیروں کو مراعات دے کر غریبوں پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریبوں کا معاشی قتل کر رہی ہے ، پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ مالکان نے ہرتال کی ایک روپے پر مطالبات مان لیے، حکومت کو پانچ روپے پیٹرول کی قیمت بھی کم کرنی چاہیے تھی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیکھتے سیکھتے ملک کو تباہ کر دیا، آئی ایم ایف کے کہنے پر ہر ماہ پیٹرول چار روپے مہنگا کیا جائے گا،مزید مہنگائی بڑھے گی۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ، استعفے جیب میں پڑے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے پریشر بڑھانے کا حکم دیا ہے، استعفوں کا آپشن کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہاکہ شہید نے روٹی کپڑا اور مکان کا نظریہ دیا ،پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف دھرنے دئیے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پرانی حکومتوں کے قرضے اتارنے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ایف بی آر کے پیسے کہاں ہیں۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بعد ہر فرد پر مزید قرضہ بڑھ گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان کی خود کشی کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
