Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ

Now Reading:

آئی جی پنجاب کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کالج پہنچنے پر پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیشں کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران واہلکاروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔

راؤ سردار نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت میری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تفتیش کے نظام کومزید بہتر بنایا جائے۔

Advertisement

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ محرر، تفتیشی افسران و دیگر عملے کی ٹریننگ کیلئے جدید کورسز ترجیحی بنیادوں پر کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو ریفریشر کورسسز کروائے جائیں تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو، شہادتوں کو محفوظ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن پریکٹس کے موثر استعمال پر توجہ دی جائے۔

آئی جی پنجاب نے ہاسٹل میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور میس میں کھانے کے معیار بارے دریافت کیا۔

راؤ سردار علی خان نے کہا کہ صوبے کے تمام ٹریننگ کالجز میں زیر تربیت افسران و اہلکاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورس کا تربیتی معیار بہتر بنا کر ہم شہریوں کی خدمت اور حفاظت کا فریضہ بہتر انداز میں سر انجام دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ نے آئی جی پنجاب کو تربیتی نصاب، انویسٹی گیشن اسکول سمیت دیگر امور کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر