Advertisement
Advertisement
Advertisement

آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر الزامات پر کمیشن، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی

Now Reading:

آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر الزامات پر کمیشن، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی
اسلام آباد

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔

سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور سید حیدر امام رضوی کی جائن ب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو ٹیپ سے تاثر ملتا ہے عدلیہ بیرونی قوتوں کے پریشر میں ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے آڈیو جعلی ہے یا اصلی اس کا تعین کرنا ضروری ہے، عدلیہ کو اپنے نام کے تحفظ کے لیے آزاد خودمختار کمیشن تشکیل دینا چاہیے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آڈیو ٹیپ نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے، آڈیو کلپ نے عدلیہ کی آزادی پر اہم نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں، آئینی عدالت ہونے کے ناطے عوام کا آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ جج، وکیل، صحافی، سول سوسائٹی کے افراد پر مشتمل آزاد خود مختار کمیشن تشکیل دیا جائے، کمیشن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی چھان بین کرے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ کمیشن کو کہا جائے وہ ٹی او آر بنائے اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی بھی چھان بین کرے۔

درخواست میں سیکریٹری قانون اور چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر