کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ حسن علی میرا مین بالر اور میچ ونر ہے، حسن علی کو ڈراپ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہوں۔
قومی کپتان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جس تسلسل سے 5 میچز جیتے ہیں اسی تسلسل کو لے کر آگے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کا جب اچھا دن ہوتا ہے وہ میچ کا پانسہ پلٹ دیتا ہے، کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں پوری ٹیم اسے سپورٹ کررہی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ مجھے ٹیم اچھی ملی اور قیادت کی ذمہ داری سے اچھے نتائج میں مدد ملی، میں نے کپتانی میں کھل کر فیصلے کیے ہیں۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی میں کوئی کمزور ٹیم نہیں ہوتی سیمی فائنل کافی اہم میچ ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اب مزید کوشش کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منفی اثرات ہوتے ہیں اور منفی اثر سے گیم پر فرق پڑتا ہے، موجودہ پلئیرز کا گروپ اچھا ہے، ہر کھلاڑی ذمہ داری لے رہا ہے اور ہر میچ میں الگ مین آف دی میچ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News