
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے ہمیشہ کی طرح آج پھر جھوٹ بولا ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے نام جو چار اپارٹمنٹ ہیں ان کی رسیدیں کہاں ہیں، لوٹ مار کا پیسہ کس طرح لندن بھجوایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جواب دینے کی بجائے اداروں اور عدلیہ کو متنازعہ کیا جارہا ہے، ان کا پرانہ وطیرہ یہ ہے کہ ججوں، گواہوں اور اداروں کو متنازعہ کرنا ہے۔
شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ جس طرح وہ قطری خط کے پیچھے چھپی ہے، اسی طرح وہ رانا شیمیم کے جعلی ایفی ڈیوٹ کے پیچھے چھپی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں پیشی کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہی جعلی حکومت ہے، وہی عدالتیں ہیں، وہی طاقت کا غلط استعمال ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرنے کہا کہ جس جج نے نواز شریف کو سزا دی اسی نے اپنی زندگی میں ان کے حق میں گواہی دی۔ رانا شمیم کے سابق چیف جسٹس پرالزامات سب کے سامنے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جس شخص نےایک جج کے بارے میں ٹی وی پربات کی وہ سب سے بڑی توہینِ عدالت ہے، ثاقب نثارعدلیہ، آئین اورقوم کے مجرم ہیں۔
ثاقب نثارنے بطور چیف جسٹس بہت پھرتیاں دکھائیں، ان کے سامنے ایک ایجنڈا اورپلاننگ تھی، انھوں نے چن چن کر(ن) لیگ کے وننگ ہارس پرتوہینِ عدالت لگائی کوئی بھی ثاقب نثارکی رعونت اورعتاب سے بچا نہیں ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی باعزت راستہ اورحل یہ ہے کہ نواز شریف کو انصاف ملے۔ انھیں باعزت بری کروایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News