پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جیتنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر اپنے جاری بیان میں کہا کہ شکر الحمداللہ! ہم سیریز جیت گئے ہیں۔
Alhumdulillah, series won.
Our main target was to carry on the momentum. Good work and keep it up, team. ❤️ pic.twitter.com/BXqlKaqOa7— Babar Azam (@babarazam258) November 20, 2021
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف ٹیم کا مومنٹم برقرار رکھنا تھا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ٹیم نے اچھا کھیلا ہے آگے بھی اسے برقرار رکھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا جو شاہینز نے 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
