Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلاق یافتہ جوڑے نے ایک شام میں کروڑوں ڈالر کما کر سب کو حیران کر دیا

Now Reading:

طلاق یافتہ جوڑے نے ایک شام میں کروڑوں ڈالر کما کر سب کو حیران کر دیا

نیویارک شہر میں 2021 کے موسمِ خزاں کی سب سے نمایاں نیلامی منعقد کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے شہر نیو یارک کے سدھبیز نیال گھر میں میک لؤ آرٹ کلیکشن میں شامل فن پاروں سے ایک رات میں 67 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائے گئے ہیں۔

سدھبیز ہیدکوارٹر میں ہونے والی نیلامی میں دو سو سے تین سو افراد کو شرکت کی اجازت تھی۔

 اس میں امریکی پینٹر مارک روتھکو کی بھی ایک پینٹنگ شامل ہے جو کہ آٹھ کروڑ ڈالر سے زائد میں نیلام ہوئی۔

Advertisement

یاد رہے کہ دو فن پاروں کو اس شام کے مہنگے ترین آئٹم قرار دیا جا رہا تھا۔

تاہم آخر میں مارک روتھکو کی پینٹنگ سب سے زیادہ قیمت میں نیلام ہوئی۔

 اس پینٹنگ کے لیے فیس اور کمیشن سمیت آٹھ کروڑ 24 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔

مارک روتھکو کی پینٹنگ نے سویس آرٹسٹ ایلبرٹو جکومیٹی کی پینٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس حوالے سے سدھبیز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں فن پاروں کو ایشین کلیکٹرز نے خریدا ہے۔

اس کے علاوہ نیویارک میں پاپ آرٹ کے ماسٹر اینڈی وارہول کی دو پینٹنگز کی فروخت بھی سب سے زیادہ متوقع تھی۔

Advertisement

اس دوران کلیکشن کے تمام 35 فن پارے فروخت ہوئے۔ ان میں سے چار، پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کی قیمت پر نیلام ہوئے۔

ان کی مشہور پینٹنگ ’نائن میریلئنز‘ چار کروڑ 73 لاکھ میں نیلام ہوئی۔

یہ فن پارہ فلم سٹار میریلئن مونرؤ کے چہرے کی بلیک اینڈ واٹ میں پینٹنگ کی سیریز ہے۔اس کلیکشن کے 65 فن پاروں میں سے 35 فروخت ہوئے ہیں باقی 2022 میں فروخت کیے جائیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

جبکہ ان کی دوسری پینٹنگ ’سکسٹین جیکیز‘ تین کروڑ 38 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ، اس میں امریکی مصنف جیکی کینیڈی کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی وبا کے باعث نیلامی کے کئی سیزن آن لائن منعقد کیے گئے تھے۔

Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ میل لؤ کلیکشن کس کی تھی؟

سال 2018 میں ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے ہیری میک لؤ اور لنڈا برگ کی طلاق ہوگئی تھی اس جوڑے کے پاس ایک متاثر کن آرٹ کلیکشن تھا، جس کا نام میک لؤ ہے، اور جو سدھبیز میں نیلامی پر تھا۔

یاد رہے کہ  ایک شام میں 67 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر یہ کلیکشن 2018 کے راک فیلر کلیکشن کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ راک فیلر کلیکشن برطانوی نیلام گھر کرسٹیز میں 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر