پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کی تیسری ویو بھی بری طرح ناکام ہوگئی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ملکر بھی پی ٹی آئی کے جلسے کے 10 فیصد تک بھی لوگ اکھٹے نہیں کر پاتیں ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘پی ڈی ایم ناکام اور ای وی ایم کامیاب۔ ‘
فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ عوام نے ان کی تیسری کوشش کو بھی شروع ہی میں مسترد کردیا، اپوزیشن کو تعمیری اپوزیشن کی طرف آنا ہو گا۔
Advertisementپی ڈی ایم کے جلسوں کی تیسری ویو بھی بری طرح ناکام – تمام جماعتیں ملکر بھی پی ٹی آئی کے جلسے کے 10 فیصد تک بھی لوگ اکھٹے نہیں کر پاتیں – پی ڈی ایم ناکام اور ای وی ایم کامیاب – عوام نے انکی تیسری کوشش کو بھی شروع ہی میں مسترد کردیا – اپوزیشن کو تعمیری اپوزیشن کیطرف آنا ہو گا
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 20, 2021
خیال رہے کہ آج بروز ہفتہ پشاور میں پی ڈی ایم کی مہنگائی کے خلاف ریلی نکلنا تھی، تاہم کارکنوں کی خاطر خواہ تعداد نہ ہونے پر ریلی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News