ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے رسئی ون ڈر ڈوسن 94 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،ایڈن مارکرم 52 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ڈی کاک نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو راباڈا نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں ،تبریز شمسی اور پریٹورئس نے 2،2 کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا جبکہ انرچ نورٹجے نے 1 وکٹ حاصل کی۔
کاگیسو راباڈا کی آخری اوور میں شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت جنوبی افریقہ نے میچ جیتا۔
رسئی ون ڈر ڈوسن کو 94 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ گروپ 1 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News