
کراچی کے ٹین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس نے آگ لگانے والے ملزم فہد کو گرفتار کر لیا ہے۔
غلام مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ ملزم کے تین ساتھی کیول، ساگر اور وجے فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم نے جھگیوں کو آگ لگانے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کے ٹین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف تھیں۔
خیال رہے کہ پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News