معاون خصوصی وزیراعظم برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہو سکتا ہے پیٹرول یا دوسری چیزوں پر احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت سبسڈی ہو۔
لاہور میں احساس پروگرام کے حوالے سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت تیل، گھی اور آٹے پر سیبسڈی ملے گی، یہ 120 ارب روپے کا پروگرام ہے، اس پروگرام سے دو کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔
ڈاکتر چانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کو مستحق عوام کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی اور مہنگائی کے باعث شروع کیا گیا ہے۔ پچھلے دوسال سے ہماری حکومت اس پروگرام پر کام کر رہی تھی، اس میں وفاق کی پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ شراکت داری ہے، بلوچستان اور سندھ نے ابھی تک اس میں شمولیت کی حامی نہیں بھری، اس پروگرام میں بین الاقوامی اداروں کی کوئی مالی معاونت شامل نہیں، اس پروگرام میں 65 فیصد صوبائی حکومتوں اور 35 فیصد وفاقی حکومت کا فنڈ شامل ہوگا۔ مستقبل میں ہو سکتا ہے یہ سبسڈی پیٹرول یا دوسری چیزوں پر بھی ہو۔
اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں بڑھنا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔آڑھتی اور ذخیرہ اندوزوں کا بھی مہنگائی میں کردار ہوتا ہے۔ 1200 سے زائد پرائس مجسٹریٹس مارکیٹوں میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News