پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔
اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ماورہ کے ساتھ ان کی والدہ بھی موجود ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ماورا نے اپنی والدہ کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میں 2 سال سے اپنی والدہ کے گھر آنے کا انتظار کر رہی تھی۔
اداکارہ نے لکھا کہ اب میری والدہ یہاں ہیں، کیا ہم اس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ میری ماما ماشاءاللّہ کتنی خوبصورت ہیں؟
ماورہ نے مزید لکھا کہ میرے تیل والے بالوں اور میک اپ کے بغیر تصویر کے لیے معاف کیجئے گا کیونکہ یہ ہماری پہلی تصویر ہے جو بہت طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ہے۔
ماورا حسین نے صرف 4 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک 84 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ دو سال سے اُن کی والدہ کہاں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
