
وفاقی حکومت کی گلگت بلتستان کیلئے گندم کی قیمت میں 70 فیصد تک اضافے کی تیاری کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی گلگت بلتستان کیلئے گندم کی قیمت میں 70 فیصد تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے، لیکن گلگت بلتستان حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے جی بی کیلئے گندم کے کوٹے میں 10 ہزار ٹن اضافے کی حمایت کی ، کوٹے میں اضافہ گندم کی سیل پرائس مرحلہ وار 70 فیصد تک بڑھانے سے مشروط ہوگی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جی بی کو گندم کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی مالی گنجائش بھی نہیں ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ گندم کی موجودہ سیل قیمت 12روپے50 پیسے فی کلو برقرار رکھی جائے، گندم کا ایک لاکھ 60 ہزار ٹن پورا کوٹہ فراہم کیا جائے۔
جی بی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال مطلوبہ درکار فنڈز بھی فراہم کئے جائیں، اور غیر معمولی صورتحال خطے کی حساسیت کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News