Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے سیریز: ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو وائٹ واش کردیا

Now Reading:

ون ڈے سیریز: ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو وائٹ واش کردیا

ویسٹ انڈیزویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 58 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہیں،عالیہ ریاض نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،ارم جاوید 26 جبکہ عائشہ ظفر اورکپتان جویریا خان نے 13،13 رنز بنائے۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے شکیرا سیلمن اور عالیہ ایلینی نے 2،2 وکٹیں  حاصل کیں جبکہ اسٹیفینی ٹیلر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے 44 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  کپتان اسٹیفینی ٹیلر نے ناقابل شکست 102 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،چیڈین نیشن 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ ہیلی میتھیوس نے 49 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے انعم امین نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیانا بیگ اور سعدیہ اقبال نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان اسٹیفینی ٹیلر کو شاندار کاکرکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں  45 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 37 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر