Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسرےٹی ٹوئنٹی میں مین آف دی میچ حیدر علی نے کس کے مشوروں پر عمل کیا؟

Now Reading:

تیسرےٹی ٹوئنٹی میں مین آف دی میچ حیدر علی نے کس کے مشوروں پر عمل کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حیدر علی نے کہا ہے کہ پچ آسان نہیں تھی مگر سینئر کھلاڑیوں کے مشوروں پر عمل کیا۔

تفصیلات کے مطابققومی کرکٹ ٹٰم کے بیٹسمین حیدر علی نے بنگلادیچ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اپنے بیکان میں کہا کہ  محمد رضوان اور میں رنز بنانے کے لیے اوور ٹو اوور پلان کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مداحوں کے بہت مشکور ہیں کہ جنہوں نے پوری سیریز میں بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  5 وکٹوں سے شکست دی۔

حیدر علی  45 رنز بنا کر نمایان بیٹسمین رہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں اس میچ میں ڈیبیو کرنے والے شاہ نواز  دھانی نے اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی جبکہ حارث روف بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کرسکے۔

دوسری جانب قومی اسکواڈ میں آج 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں جس میں سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہ نواز دھانی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے دو میچز میں سے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی اور سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آج شام ساڑھے 6 بجے ڈھاکا سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا تاہم اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر