Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت

Now Reading:

اومیکرون سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت

کراچی: کورونا کے نئے خطرناک ویرئینٹ اومیکرون سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے تیار رہنے کا حکم جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے جنوبی افریقی ویرئینٹ سے بچاو کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات شروع کیے جائیں، اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے خطرناک اومیکرون وائرس کو روکنے کے لیے 10 دن میں تمام انتظامات مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

چیف سیکریٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو اومیکورن سے بچاو اور پھیلاو کے سخت انتظامات و اقدامات کا حکم دیتے ہوئے عوام کو پابندی کرانے کا ٹاسک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردیا۔

Advertisement

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے حکم دیا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

ساتھ ہی کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ویکسنیشن کا عمل دوبارہ ہنگامی بنیادوں پر تیز کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔

اومیکورن وائرس کے خلاف اقدامات کی رپورٹ یومیہ بنیادوں پر چیف سیکریٹری سندھ کو جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، یورپ سمیت دیگر ملکوں سے کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون وائرس پاکستان سمیت صوبہ سندھ میں پھیل سکتا ہے، اس کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اومیکرون وائرس سے متعلق حفاظتی انتظامات کے تحت ہائی رسک اور سی کٹیگری ملکوں سے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں پر سندھ حکومت نے سختی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ایئرپورٹ پر تعینات عملے کو مسافروں کے ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کا عمل سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر