
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا کو پاکستان میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ بہت اہم ہیں، وزرا بیرون ملک نہ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے
وزیراعظم نے تمام وزرا کو اپنی اپنی وزارتوں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، تین چار ماہ معاشی معاملات کیلئے اہم ہیں۔
وزیراعظم نے گلاسگو کانفرنس میں وزرا سے متعلق بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News