Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز، ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو شکست دے دی

Now Reading:

پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز، ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  نے پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 45 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں  پاکستان نے ٹاس جیت پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز  ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دینڈرا دوتن نے 132 رنز کی اننگ کھیلی،ہیلی میتھیوس 57،شیمائن کیمپبلی 23 جبکہ کپتان اسٹیفینی ٹیلر نے صرف ۶ رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے انم امین نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،فاطمہ ثناء 2 جبکہ نشرہ سندھو نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم  مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 46 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہیں،ارم جاوید 40،کائنات امتیاز 24 جبکہ کپتان سدرانواز نے 23 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوس نے 3 وکٹیں حاصل کیں،شکیرا سیلمن2 جبکہ انیسہ محمد اور قیانہ جوزیف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی دینڈرا دوتن کو 132 رنز کی شانداراننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر