سابق صدرآصف علی زرداری نے نیب ریفرنس میں بریت کے معاملے میں توشہ خانہ ریفرنس دوسری بارچیلنج کردیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائرکردی گئی۔
بیرسٹرشیرازراجپرکے ذریعے ترمیمی آرڈیننس کے تحت عدالت میں درخواست دائر ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ آصف زرداری پاکستان کے سابق صدر اورموجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں اورریفرنس کےذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
درخواست میں آصف زرداری نے کہا کہ نیب نےمجھ پرجھوٹے اور بےبنیاد کیسز بنائے۔ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
درخواست میں سقب صدر آصف زرداری نے استدعا کی کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس ختم کرے اورریفرنس کو واپس متعلقہ ادارے کو بھجوایا جائے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری، سابق وزیراعظم اوردیگر کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکی۔
گذشتہ سماعت میں نیب گواہ عدالت پیش نہ ہو سکا جس کے باعث مزید کارروائی 2 دسمبرتک ملتوی کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
