Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لئے اہم ہے، آرمی چیف

Now Reading:

آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لئے اہم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لئے اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کا دورہ کیا ، مشقوں کے علاقے میں آمد پر کور کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشقوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر   کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد آرمی وار گیمز کے آپریشنل تصورات کو جانچنا تھا جبکہ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مختلف دفاعی و جارحانہ ٹاسک پورے کرنا مشقوں کا مقصد تھا۔

آئی ایس پی آر  کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشقوں میں وی ٹی فور ٹینک، فضائی مدد سمیت جدید ویپن سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف نے مشقوں میں شریک دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور پروفیشنلزم کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے فوج میں نئے شامل کردہ چینی وی ٹی فور ٹینکوں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا  بھی اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے موثر جواب کے لئے اہم ہے، کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر