Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیونس نے 500 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

Now Reading:

تیونس نے 500 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

تیونس کی بحریہ نے کئی پاکستانیوں سمیت 500 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کی وزارت دفاع بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا سے غیر قانونی تارکین سے بھری ایک کشتی کو بحیرہ روم میں ایک آپریشن کے دوران بچالیا گیا ہے۔ جزیرہ کیرکناہ کے قریب کئے گئے اس ریسکیو آپریشن میں تیونس کی بحریہ اور نیشنل گارڈز کی پیٹرولنگ بوٹس اور بحری جہازوں نے حصہ لیا۔

تیونس کی بحریہ کا کہنا تھا کہ کشتی میں 500 غیر قانونی تارکین وطن موجود تھے اور وہ یورپ جانا چاہتے تھے، ان میں 162 مصری، 104 بنگلا دیشی، 81 شامی ، مراکش کے 78 شہری اور کچھ پاکستانی تارکین بھی شامل تھے۔ بچائے گئے تارکین وطن میں خواتین کے علاوہ 93 بچے بھی ہیں۔

انسانی اسمگلرز لیبیا سے اٹلی جانے والے اس سمندری راستے کو سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، اس راستے سے 2021 کے دوران 60 ہزار کے قریب تارکین غیر قانونی طریقے سے اٹلی پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ اور فرانس کے درمیان سمندری پٹی ’انگلش چینل‘ میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی دوب گئے تھی جس سے 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ جاں بحق افراد میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ اس حوالے سے برطانیہ اور فرانس کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بھی آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر