Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا یہ کیچپ مریخ ٹماٹروں سے بنایا گیا ہے؟ تحقیق

Now Reading:

کیا یہ کیچپ مریخ ٹماٹروں سے بنایا گیا ہے؟ تحقیق

انسان ابھی تک مریخ پر قدم نہ رکھ سکا لیکن اتنا ضرور ہے کہ تھوڑی زیادہ قیمت میں مریخی ماحول میں کاشت کردہ ٹماٹروں کا کیچپ جلد ہی فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

کیچپ بنانے والی مشہور کمپنی ہائینز نے مارز کے نام سے یہ کیچپ تیار کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹماٹروں کو سرخ سیارے کے عین ماحول میں کاشت کیا گیا ہے اور بہترین ٹماٹروں سے انہیں تیار کیا گیا ہے، اس عمل میں بہت سی ناکامیاں بھی ہوئی پر دو سال تک روز محنت کی گئی ہے۔

اس ضمن میں فلوریڈا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں واقع آلڈرن اسپیس انسٹیٹیوٹ کے فلکی ماہرینِ حیاتیات نے دوسال تک تحقیق کی۔

سائنسدانوں نے ہائینز کمپنی کی رہنمائی کی کہ مریخ کی مٹی کیسی ہوتی ہے؟ اس کے بعد وہاں ٹماٹر کی کاشت کئی گئی اور ان میں سے کیچپ کشید کیا گیا۔

Advertisement

ماہرین کی 14 رکنی ٹیم نے ڈاکٹر اینڈریو پامر کی نگرانی میں کام کیا ہے اور اس پر تین تحقیقی مقالے بھی لکھے گئے ہیں۔

تمام ماہرین آلڈرِن انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس ادارے کو 2015 میں مریخ پر انسانی مشن کے لئے قائم کیا گیا تھا۔

سائنسداں بھی ہائینز کی اس کاوش سے خوش ہیں کیونکہ وہ مریخی ماحول میں کسی ایک پھل یا سبزی کی کامیاب کاشت کرنا چاہتے تھے۔

ہائینز کے مطابق یہ دنیا کی پہلی خوردنی شے ہے جسے دوسرے سیارے کے حالات میں زمین کے لوگوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کے خیال میں یہ عمل انسانوں کی دیگر سیاروں پر رہائش کے لئے بہت ضروری ہے۔

ہائینز کمپنی نے اس کا نام مارز ایڈیشن رکھا ہے ،اس کی فروخت ابھی شروع نہیں کی گئی لیکن چند اولین بوتلیں کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں پیش کی گئی ہے جو پٹس برگ میں واقع ہے۔

Advertisement

ان ٹماٹروں کو عین وہی نمی، حرارت اور روشنی دی گئی ہے جو مریخ پر موجود ہوتی ہے جبکہ اس تجربے سے خود دنیا میں نامساعد حالات میں فصلیں کاشت کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر