Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

Now Reading:

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال اور فروخت کی روک تھام اور مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ پنجاب پولیس نے رواں برس صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف43151 مقدمات درج کیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث 43945 منشیات فروشوں، اسمگلرز اور مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال ملزمان کے قبضے سے 21343کلو گرام چرس، 627 کلو گرام ہیروئن، 48403گرام آئس اور 722155لیٹر شراب برآمد کی گئی ہیں۔

Advertisement

پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 8146 مقدمات درج کرتے ہوئے 8276افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے 3566کلو گرام چرس، 84کلو ہیروئن، 25778گرام آئس اور 89691لیٹر شراب برآمد کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف4898 مقدمات درج کرتے ہوئے4939افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے2207کلو گرام چرس، 35 کلو ہیروئن،2632 گرام آئس اور 97917لیٹر شراب برآمد کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے تمام آر پی او، ڈی پی اوز کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر